اردو : جماعت اول : باب نمبر :7

سبق کا عنوان :بات چیت کے آداب

سبق “بات چیت کے آداب” بچوں کو گفتگو کے دوران تمیز اور اچھے رویے سکھاتا ہے۔ اس میں فاطمہ اور عدنان کی مثال سے یہ بتایا گیا کہ دوسروں کی بات بیچ میں نہیں کاٹنی چاہیے، اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے، ضروری بات کہنی ہو تو اجازت لینی چاہیے، اور بات ہمیشہ نرمی، آہستگی اور ٹھہراؤ سے کرنی چاہیے۔ یہ سبق بچوں کو روزمرہ زندگی میں باوقار اور مؤدبانہ اندازِ گفتگو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے