سبق “ننھے اقبال” میں عمر اپنے ابو کے ساتھ سیالکوٹ جاتا ہے، راستے میں ابو اُسے ایک لڑکے کے بچپن کے دلچسپ واقعات سناتے ہیں جو پڑھنے کا بے حد شوقین تھا، حتیٰ کہ خواب میں بھی اسکول جانے لگتا اور رات دیر تک پڑھتا رہتا۔ منزل پر پہنچ کر عمر کو پتا چلتا ہے کہ یہ واقعات علامہ محمد اقبالؒ کے بچپن کے ہیں، جو شاعرِ مشرق اور ہمارے قومی شاعر تھے۔ عمر خوشی سے اقبال منزل دیکھتا ہے اور اُن کی دعا یاد کرتا ہے، اس کہانی سے محنت، علم سے محبت اور عظیم مقصد کے لیے لگن کا سبق ملتا ہے