اردو : جماعت دوم : باب نمبر :18

سبق کا عنوان :دوستی ہو تو ایسی

دوستی ہو تو ایسی” ایک خوبصورت کہانی کے ذریعے طلباء کو دوستی کے اصل معنی اور اس کی اہمیت بتاتا ہے۔ کہانی میں ایک خوبصورت مرغا ہے جو سردی کے دنوں میں اپنے رہنے کے لیے گھر نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے۔ وہ گاؤں کی طرف جاتا ہے اور سب سے پہلے بکری سے مدد مانگتا، لیکن جگہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ مایوس ہوتا ہے۔ پھر وہ گھوڑے کے پاس بھی جاتا مگر وہاں بھی اسے پناہ نہیں ملتی۔ آخرکار، اسے اپنے دوست خرگوش کا خیال آتا ہے، جو خوشی خوشی اس کی مدد کرتا ہے اور دونوں مل کر ایک مضبوط گھر بناتے ہیں۔ اس کہانی سے سبق ملتا ہے کہ سچا دوست وہ ہوتا ہے جو مشکل میں ساتھ دے، اور مل کر کام کرنے سے خوشی اور سکون حاصل ہوتا ہے۔ طلباء کو اس سبق سے دوستی، تعاون اور رواداری جیسی خصوصیات سیکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے