اردو : جماعت پنجم : باب نمبر :12 : لیکچر نمبر1

سبق کا عنوان :میں کیا بنوں گا

آج ہم جو سبق پڑھیں گے وہ ایک نظم ہے۔۔۔ نظم کیا ہوتی ہے ؟ نظم شاعری کی ایک ایسی قسم ہے جو کسی ایک عنوان یا موضوع کے تحت لکھی جاتی ہے۔ اس میں تمام اشعار ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں اور ایک ہی مرکزی خیال یا موضوع کو آگے بڑھاتے ہیں۔ نظم اور غزل میں فرق یہ ہے کہ غزل کے ہر شعر کا اپنا ایک مکمل مفہوم ہو سکتا ہے، جبکہ نظم میں تمام اشعار ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں اور ایک ہی مرکزی خیال یا موضوع کو آگے بڑھاتے ہیں۔