اردو : جماعت پنجم : باب نمبر :16

سبق کا عنوان :حضرت بی بی سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا

آج ہم ایک ایسی عظیم شخصیت کے بارے میں پڑھیں گے جن کا نام تاریخ اسلام میں ہمیشہ عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے، اور وہ شخصیت ہیں حضرت بی بی سیدہ فاطمہ الزہرہ رضی اللہ عنہا۔ حضرت بی بی فاطمہؓ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی اور حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ کی زوجہ تھیں۔ آپ کی زندگی محبت، قربانی اور تقویٰ کی مثال ہے، اور ان کا کردار ہمیں ہمیشہ سچائی، ایمانداری، اور اللہ کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔