آج ہم ایک بہت ہی اہم موضوع کے بارے میں بات کریں گے، جسے نعت کہتے ہیں۔ نعت ایسی نظم ہوتی ہے جس میں ہمارے پیارے نبی، حضرت محمد خاتم النبین ﷺ کی تعریف بیان کی جاتی ہے۔ جس طرح ہم اپنے دوستوں، اپنے والدین اور اپنے اساتذہ کی اچھی باتوں کا ذکر کرتے ہیں، بالکل اسی طرح نعت شریف میں حضور اکرم خاتم النبین ﷺکی خوبصورتی، آپ خاتم النبین ﷺکی رحمت، آپؐ کی شفقت اور آپؐ کے اعلیٰ اخلاق کا ذکر کیا جاتا ہے۔