حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلام کے دوسرے خلیفہ تھے۔ آپ کا مکمل نام عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھا۔ آپ کی عظمت، دیانت، عدل و انصاف اور جرأت کی مثالیں اسلامی تاریخ میں سنہری الفاظ میں محفوظ ہیں۔ آپ نے خلافت کے دور میں عدل و انصاف، فلاح و بہبود اور رعایا کی خدمت کے ایسے نقوش چھوڑے، جو رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے۔ حق, سچ اور عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی وجہ سے انہیں” فاروق “یعنی حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والا کہا جاتا ہے ۔۔