ہمارا ملک پاکستان بہت خوب صورت ہے۔یہاں کے خوب صورت مقامات ، نئی اور پرانی طرزکی عمارتیں بہت مشہور ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دوسرے ملکوں سے سیروسیاحت کے شوقین لوگ ہمارے ملک میں آتے رہتے ہیں۔یہ لوگ خوب صورت مقامات کے ساتھ یہا ں کے تاریخی مقامات کو بھی بڑے شوق سے دیکھتے ہیں ۔ ہم یہاں چند تاریخی عمارات کے بارےمیں پڑھیں گے۔