اس سبق میں ہمارے نبی حضرت محمد خاتم النبیین صَلَّى الـلّٰـهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ آپ خاتم النبیین صَلَّى الـلّٰـهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم نہ صرف ایک عظیم نبی بلکہ ایک مثالی معلم بھی ہیں۔ آپ خاتم النبیین صَلَّى الـلّٰـهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کی گفتگو، کردار، اندازِ تعلیم، اور سیرت سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ایک سچا معلم کیسا ہوتا ہے۔ سبق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپ خاتم النبیین صَلَّى الـلّٰـهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم نے سوالات کے جوابات کس طرح دیے اور صحابہ کرام کو کس نرمی اور حکمت سے تعلیم دی۔