اردو : جماعت چہارم : باب نمبر :8

سبق کا عنوان :گلدستہ

اس سبق میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چھ مشہور شعرا کا تعارف دیا گیا ہے۔ یہ شعرا مختلف زبانوں میں شاعری کرتے تھے، اور ان کی شاعری میں محبت، اخلاق، امن، بھائی چارہ اور اللہ تعالیٰ کی محبت کا پیغام ملتا ہے۔