مجھے خوشی ہے کہ آج ہم ایک نہایت اہم اور مفید سبق پڑھنے جا رہے ہیں۔آج کا سبق ہماری زمین، ہمارے ماحول اور اس کی حفاظت سے متعلق ہے۔ ہماری زمین ہمارا گھر ہے، اور اس کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ لیکن آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ جگہ جگہ کچرا پھینک رہے ہیں، درخت کاٹ رہے ہیں، شور شرابہ کر رہے ہیں، اور پانی کو گندا کر رہے ہیں۔ ان سب باتوں سے زمین بیمار ہو رہی ہے اور ہم بھی بیمار پڑ رہے ہیں۔ آج کے سبق میں ہم سیکھیں گے کہ آلودگی کیا ہے، یہ کیسے پیدا ہوتی ہے، اور ہم اسے کیسے روک سکتے ہیں۔