آج ہم ایک انتہائی دلچسپ اور سبق آموزنظم” ٹوٹ بٹوٹ کے مرغے” کو پڑھنے جا رہے ہیں جو صوفی غلام مصفیٰ تبسم کی لکھی ہوئی ہے۔ صوفی غلام مصطفیٰ تبسم بیسویں صدی کے مشہور شاعر تھے ۔آپ 4 اگست اٹھارہ سو ننانوے کو امرتسر پنجاب میں پیدا ہوئے اپنے آبائی شہر امرتسر سے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور لاہور سے بی اے کیا اور محکمہ تعلیم میں بطورِ استاد تعینات ہوئے پھر فارسی میں ایم اے کیا اور سینٹرل ٹریننگ کالج لاہور میں علوم شرقیہ کے پروفیسر مقرر ہوئے۔