اردو : جماعت پنجم : باب نمبر :7

سبق کا عنوان :ہوا چلی نظم

یہ سبق “ہواچلی” جسے مشہور و معروف بچوں کے شاعر اسماعیل میر ٹھی نے نہایت سادہ اور پیارے انداز میں تحریر کیا ہے۔ یہ نظم فطرت کے ایک اہسے پہلو کو اجاگر کرتی ہے جو ہمیشہ ہمارے ارد گرد موجود رہتی ہے یعنی ہوا شاعر ہمیں صبح کی ٹھنڈی ہوا کی خوبصورتی، اس کے اثرات اور اس کی اہمیت کے بارے میں شعور دلاتے ہیں۔ یہ نظم نہ صرف قدرت کے حسن کو بیان کرتی ہے بلکہ یہ سبق بھی دیتی ہے کہ ہمیں ہر اُس نعمت کا شکر گزار ہونا چاہیے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کی ہے۔